اردو
سے
فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لیے کوئی میراث نہیں تھی۔
اسی طرح رافضہ کے دیگر بہت سے شبہات ہیں مگر ان کو ذکر کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ اصل کتاب میں موجود ہیں اور ان کا تفصیلی جواب بھی
موجود ہے۔
خاص طور پر اس کتاب میں ان شبہات کا ذکر کیا گیا ۔ جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور واقعہ جمل کے متعلق ہیں اور صحابہ سے حسن ظن اور ان پر سب و شتم کی حرمت اور ان دونوں کے درمیان جو واقعہ جمل ہوا اس کا بیان ہے۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ قتل عثمان کے بعد ہوا اور لوگوں نے اکھٹے ہو کر علی رضی اللہ عنہ کی بیعت کی اور عثمان کے قصاص کا مطالبہ کیا۔ لیکن علی نے صبر کی تلقین کی۔کیونکہ قاتلین عثمان عوام الناس میں گھل مل گئے تھے اس لئے ثبوت اور ارکان خلافت کی مدد کی ضرورت تھی تاکہ قصاص لیا جاسکے اور شہادت عثمان کے چار ماہ بعد بھی قصاص نہ لیا جا سکا تو لوگوں میں اختلاف پیدا ہو گیا اور لوگ ان کے قصاص کے مطالبہ کے لیے جمع ہو گئے۔پس عائشہ رضی اللہ عنہا دونوں گروہوں کی اصلاح کے لیے نکلیں اور حضرت علی کی طرف بھی پیغام بھیجا لیکن قاتلین عثمان جو مسلمانوں کی جماعت میں داخل ہو گئے تھے انہوں نے فتنہ کھڑا کر دیا اور دونون گروہوں میں جنگ ہو گئی اس جنگ میں کثیر خلقت قتل ہوئی اور عائشہ رضی اللہ عنہا نے جنگ کے لیے نکلنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اور ان کو اس حادثے کا گمان نہیں تھا۔ رافضہ نے یہ بھی شبہ کیا کہ وہ علی کو قتل کرنے کے لیے نکلی تھیں۔ اس ضمن میں وہ جھوٹی روایات پیش کرتے ہیں ۔ جیسا کے ان کا قول ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کے 'عائشہ
۷۷۷
ص ٧٧٧