عائشة أم المؤمنين موسوعة علمية عن حياتها وفضلها ومكانتها العلمية وعلاقتها بآل البيت — الصفحة ٧٧٥

VVO اردو اللہ علیہ وسلم کیساتھ بے ادبی سے پیش آتی تھیں مگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح کا سلوک کرنیوالی عورت سے کیسے محبت کر سکتے ہیں ۔ بلکہ وہ آپ سے محبوب بیوی تھیں تحقیق کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ان کے دین اور حسن اخلاق کی وجہ سے ان سے محبت کرتے یہ عام جواب ان تمام شبہات کا جو ام المومنین کے حسن سلوک کے متعلق پھیلائے گئے ۔ ان اعتراضات کاشیعوں نے کوئی ثبوت نہیں دیا اور یہ صحیح نہیں ہیں۔ اسی طرح ان کا قول ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا رازفاش کیا تھا اور اس کا جواب یہ ہے کہ جس نے رازافشاء کیا تھا وہ عائشہ نہیں حفصہ تھیں۔ اگر عائشہ رضی اللہ عنہا بھی ہوتیں تو ان سے غلطی ہوئی اور انہوں نے توبہ کر لی اور جنت میں جانے والے بھی سب گناہوں سے پاک نہیں ہوتے۔شیعوں کا ایک قول یہ بھی ہے کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنے چہرے پر تھپڑ مارے۔ پس اس کا جواب یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر کسی نے نوحہ خوانی نہیں کی جیسا کہ قیس بن عاصم نے نقل کیا ۔ اگر یہ الزام حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر ثابت ہو بھی جائے تو جیسا کہ آیا ہے کہ انہو ں نے اعتراف کیا کیونکہ وہ کم عمرتھیں اور یہ ان کی توبہ کی دلیل ہے اور انہوں نے غلطی کا اعتراف کیا کہ یہ بڑی مصیبت تھی ۔ روافض کا یہ قول انکے ہی خلاف جاتا ہے کہ بقول انکے عائشہ رضی اللہ عنہا نے سازش کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زہر دیا ۔ پھر وہ کس طرح اپنا چہرہ پیٹ سکتی ہیں؟
ص ٧٧٥

النص مستخرج آليًّا من صور الكتاب، وقد يقع فيه خطأ.