اردو
الرجس اهل البيت ويطهر كم تطهيرا "
اسی طرح حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ کے فضائل بھی روایت کیے ہیں اور علی بن الحسين بن على ابى طالب نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شاگردی اختیار کی۔ اور تاریخ سے ایسا کوئی واقعہ ثابت نہیں ھوتا کہ حضرت عائشہ رضی الله عنہا نے کسی بھی آل بیت سے بغض و کراہت رکھی ہو ۔
فصل دوم فصل دوم میں ان اقوال واقعات کا ذکر ہے جو شیعہ کی کتب میں بیان کی گئی اور یہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور آل بیت کے درمیان اچھے تعلق کا
احوال ہے۔
جیسا کہ ان کی بعض کتب میں گواہی دی گئی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی حفاظت کی ، ان کا اکرام کیا اور ان کی شان بڑھائی ۔ اور شیعوں نے اپنی کتب میں گواہی دی ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حضرت علی وفاطمہ رضی اللہ عنہم اور آل بیت کے فضائل کثرت سے روایت کیے ہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حضرت حسن رضی الله عنہ کو اپنے گھر میں دفن کرنے کی اجازت دی۔ اور شیعوں نے آپ رضی اللہ عنہا کے جنتی ہونے کی گواہی اپنی کتب میں دی۔ بعض آل بیت نے اپنی بیٹیوں کے نام حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے نام پر رکھے۔اسی طرح انہوں [شیعہ] نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا باہمی تعلق بھی بیان کیا۔ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے کمرے میں کھانا بنایا۔ اس کے علاوہ بھی ان کی کتب میں اس حوالے سے بہت کچھ مذکور
۷۷۱
ص ٧٧١