عائشة أم المؤمنين موسوعة علمية عن حياتها وفضلها ومكانتها العلمية وعلاقتها بآل البيت — الصفحة ٧٧٠

۷۷۰ ملخص الكتاب مبنی تھا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مابین حسن تعلق کے احوال کثرت سے بیان ہوئے ہیں۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فاطمہ رضی اللہ عنہا کی تعریف کرتے ہوئے کہا ” میں نے فاطمہ رضی اللہ عنہا سے افضل کسی کو نہیں پایا سوائے ان کے والد کے ” حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حدیث روایت کی کہ فاطمہ رضی الله عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ تھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کا استقبال کیا کرتے تھے۔ حضرت فاطمہ رضی الله عنہا کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خصوصی اہمیت دیتے تھے۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فاطمہ دونوں جہانوں میں عورتوں کی سردار ہیں۔ ایک دن فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر گئیں مگر ان کو گھر میں موجود نہ پاکر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو اپنی حاجت بتائی اور کہا کہ یہ پیغام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیں۔ یہ واقعہ انکے باہمی اعتماد پر دلالت کرتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ رضی اللہ عنہا کو حکم دیا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے محبت کریں اور کوئی وجہ نہ تھی کہ آپ اپنے والد کے حکم کو جھٹلا دیتیں اس کے علاوہ بھی انکے باہمی محبت کے بہت سے احوال بیان ہوئے ہیں۔ اسی طرح اس فصل میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور باقی آل بیت کے درمیان حسن تعلق کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حدیث الکساء کو روایت کر کے اپنا تعلق و محبت ظاہر کر دیا جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے الحسن والحسین و فاطمہ وعلی کو اپنی چادر کے اندار اکٹھا کیا اور فرمایا انما يريد الله ليذهب عنكم
ص ٧٧٠

النص مستخرج آليًّا من صور الكتاب، وقد يقع فيه خطأ.