اردو
الله عنہا اور علی رضی اللہ عنہ کے مابین حسن تعلق کا ذکر ہے جیساکہ کتب اہل سنت میں مرقوم ہے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا اور علی رضی اللہ عنہ کے مابین حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے مسئلہ پر اختلاف کے باوجود انکے حسن تعلق کے بارے میں کثرت سے دلائل دئیے گئے۔ ہیں۔
واقعہ جمل جو گروه علی رضی اللہ عنہ اور گروہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے درمیان پیش آیا اس جنگ کے اختتام پر علی رضی اللہ عنہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے لئے سواری اور زادراہ دیا پس عائشہ رضی اللہ عنہا نے لوگوں کو الوداع کیا اور فرمایا اے میرے بیٹو ہمیں آپس میں غضبناک نہیں ہونا چاہئیے بے شک اللہ کی قسم میرے اور علی کے درمیان ماضی میں اس رشتے کے علاوہ کچھ نہ تھا جو ایک ساس اور داماد کے مابین ہوتا ہے اور میں نے ان کی سرزنش کی مگر وہ عظیم لوگوں میں سے ہیں۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ” انہوں نے سچ کہا اور اللہ کی قسم میرے اور ان کے درمیان کچھ نہ تھا ماسوائے اس کے جو انہوں نے بیان کیا ۔ اور بے شک وہ دونوں جہانوں میں تمیارے نبی کی زوجہ مبارکہ ہیں“۔ پھر علی رضی اللہ عنہ ان کے ساتھ چلے اور ان کو ادب و احترام سے رخصت کیا ۔ یہ اقوال حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عائشہ رضی اللہ عنہا کے مابین گہرے تعلق کی واضح دلیل ہیں۔ اور ایک دلیل یہ بھی ہے کہ شہادت عثمان رضی اللہ عنہ کے بعد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیعت کرلیں۔ اس فصل میں عائشہ رضی اللہ عنہا اور فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مابین تعلق پربھی روشنی ڈالی گئ ہے۔ بے شک یہ تعلق محبت والفت پر
٧٦٩
ص ٧٦٩