عائشة أم المؤمنين موسوعة علمية عن حياتها وفضلها ومكانتها العلمية وعلاقتها بآل البيت — الصفحة ٧٦٧

اردو پر ہمیشہ نازل ہوتی رہی۔ جبریل نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے حضرت عائشہ رضى الله عنہا کو سلام بھیجا۔ باقی ازواج مطہرات کے لیے ایک دن اور ایک رات کی باری ہوتی تھی مگر عائشہ رضی اللہ عنہا کے لئے دو دن اور دو راتیں تھیں ۔ الله ۹: عائشہ رضی اللہ عنہا امت کی تمام عورتوں میں سب سے زیادہ علم والی اور فقیہ ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث حضرت عائشہ عنہا کے سوا کسی عورت نے اتنی کثرت سے روایت نہیں کیں۔ ۱۰: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے گزشتہ اور آئندہ تمام گناہوں کی معرفت کی دعا کی۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے فضائل ہیں۔ شیعہ روافض جو امت سے خارج ہو چکے ہیں ان کے علاوہ باقی تمام مسلمانان عالم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی مدح خوانی کرتے ہیں جو تاقیامت جاری رہے گی۔ فصل دوم عائشہ رضی اللہ عنہا اور دیگر خواتین بیت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مابین مقابلہ فضیلت عائشہ رضی اللہ عنہا اور انکے والد کے درمیان تقابل فضائل اہل علم کا اس بات اختلاف پر ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور خدیجہ رضی اللہ عنہا میں سے کون افضل ہے۔ درست تفصیل یہ ہے کہ رسول اللہ صلی الله ٧٦٧
ص ٧٦٧

النص مستخرج آليًّا من صور الكتاب، وقد يقع فيه خطأ.