٧٦٥
اردو
اور افتاء کا اہتمام بھی کرتی تھیں بے شک وہ صحابہ اور اہل علم میں سب سے زیادہ فقیہ اور علم والی تھیں ۔ ان کو تاریخ ایام عرب سیره رسول اللہ اور زبان وشعر کا علم تھا۔ اسکے علاوہ انکی زبان فصیح و بلیغ تھی۔ وہ علم طب اور ادویات کے علم کو بھی جانتی تھیں۔ انکے علم و معرفت کی وجہ سے کبار صحابہ کرام مختلف مسائل میں ان سے رجوع کر کے اپنی غلطیوں کی اصلاح کرتےتھے۔
فصل سوم: دعوت الى الله
میں
اس فصل میں خاص طور پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا کردار بتایا گیا ہے۔اوریہ دعوت عہد مدنی ،عہد خلفاء راشدین
میں اور عہد اموی میں بھی جاری رہی۔ پس انہوں نے خاص دعوت الی الله کی اور مواعظ حسنہ کے ساتھ مسلمانوں کی اصلاح کی ۔
باب سوم حضرت عائشہ کی فضیلت۔
فصل اول: اس میں دیگر امہات المومنین اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
کے فضائل ذکر کیے گئے
ہیں۔ اور اسی فصل میں ان کے خاص فضائل بھی ہیں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور امہات المومنین مشتر کہ فضائل یہ ہیں .
-
وہ مطلقا‘ دنیا کی تمام خواتین سے افضل ہیں اور افضل البشر محمد صلى الله علیہ وسلم کی بیویاں ہیں اور تمام مومنین کی مائیں ہیں ۔ جیسا کہ قرآن کریم میں ارشاد ہے ، وازواجہ امیتھم اور وہ دنیا اور آخرت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں ہیں اور انہوں نے دنیاوی متاع و زینت کے مقابلے میں اللہ اوراس کا رسول صلى الله علیہ وسلم اور آخرت کو پسند کیا ان کے فضائل یہ ہیں کہ وہ
ص ٧٦٥