عائشة أم المؤمنين موسوعة علمية عن حياتها وفضلها ومكانتها العلمية وعلاقتها بآل البيت — الصفحة ٧٦٤

ملخص الكتاب ہیں کہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نہایت ذکی اور بہترین قوت حافظہ کی مالک تھیں۔ کم عمری میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شادی اور آپ کے حجرہ میں کثرت سے نزول وحی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کثرت سوال کی وجہ سے آپ کو نہایت بلند علمی مقام حاصل تھا۔ مختلف مسائل پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہمیشہ واضح علمی راستے کی اتباع کرتی تھیں۔ جس کی مختلف صورتیں یہ ہیں: توثیق المسائل جیسا کہ قرآنن وسنت میں بیان ہوئے ہیں۔بغیر علم کے بات کرنے سے ڈرنا، تمام دلائل کو جمع کرنا، اور مقاصد شریعہ اور ادبی علوم کا فہم اور نصوص شریعہ میں حسن فہم ،اس کے ساتھ ساتھ تعلیم دینے کے لیے متین علمی اسلوب۔ بلاشبہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا شرعی اور غیر شرعی علوم میں عبور رکھتی تھیں۔ ان میں علم عقیدہ ، قرآن اور اس کے علوم قرآن کا واضح منهج، قرآن کی تفسیر بذریعہ قرآن، سنت کے ذریعے قرآن کی تفسیر ، بشمول استفاده اسباب نزول تفسیر قرآن بزبان عربی -کیونکہ وہ عربی زبان پر بہت عبور رکھتی تھیں اور عربی ادب کے شعر ونثر سے واقف تھیں۔ اسی طرح عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا وسیع علم تھا۔ اسکی وجہ قربت نبی اور انکو ہر وقت سننا اور ان کے احوال و افعال کو دیکھنا اور مشکل مسائل کے بارے میں استفسار کرنا تھا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ۲۲۱۰ احادیث روایات کی ہیں اور وہ ان لوگوں میں سے جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کثرت سے احادیث روایت کی ہیں۔ اسی طرح حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فقہ میں بھی وسیع عبور رکھتی تھیں ٧٦٤
ص ٧٦٤

النص مستخرج آليًّا من صور الكتاب، وقد يقع فيه خطأ.