٧٦٣
اردو
آپ کی خلقی صفات بلاشبہ آپ بہت خوبصورت شخصیت کی مالک تھیں۔ آپ درازقامت اور رنگت سفید اور سرخی مائل تھی۔
آپ کی اخلاقی صفات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت نے آپ رضی اللہ عنہا کے مکارم اخلاق پر بہت خوبصورت اثر ڈالا،چونکہ آپ نے نبی كريم صلى الله علیہ وسلم کے گھر میں ہی تربیت پائی اور اس سے آپ کے حسن سلوک میں اور بھی نکھار پیدا ہو گیا تھا۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے احوال کو بہت گہرائی سے سمجھا۔ حضرت عائشہ رضی الله عنہا کثرت سے عبادت گزار تھیں ،ہمیشہ تہجد پڑھتیں ، قیام اللیل اور نفلی عبادات کا اہتمام کرتی تھیں اور خواہش رکھتی تھیں کہ فریضہ حج نہ چھوٹے۔
ان کے مکارم اخلاق میں سے جودوکرم، کثرت صدقات اور ان کی صفات میں زہد وتقوى ، خشوع وخضوع، رقة، قلب، کثرت مجاهده، شجاعت اور لوگوں میں صلح کرانے کی محبت اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ،اپنے نفس کے
ساتھ انصاف کرنیوالی اور اپنے دشمن کے بھی شریف تھیں،مدح سے دوری ، تواضع پسندی یہ انکی بعض صفات
فصل دوم
ہیں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا علمی مرتبہ
آپ رضی اللہ عنہا کا علمی مرتبہ اتنا ارفع تھا کہ اهل علم ان کے علم اور فقہ کی اتباع کرتے تھے۔ اصحاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان سے مختلف علمی مسائل کے بارے میں سوالات کرتے تھے۔آپ کے علمی مقام ومرتبہ کےاسباب یہ
ص ٧٦٣