٧٦٢
ملخص الكتاب
فرمایا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ ہی
خلافت کے زیادہ حق دار ہیں۔ لیکن ان کے درمیان حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے قصاص کے مسئلے پر اختلاف ہو گیا تھا ۔
خلافت
سے پہلے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے درمیان کوئی تعلق نہ تھا اس کے باوجود معاویہ رضی اللہ عنہ ام المومنین رضی اللہ عنہا کو بہت عزت و مرتبہ دیتے تھے اور خاص طور پر خلیفہ بننے کے بعد ۔ اور کوشش کرتے تھے کہ آپ کے ساتھ بہترین تعلق رہے ۔ بعض حادثات کی وجہ سے ان کے درمیان تعلق نہ رہا، مگر پھر بھی حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ ہمیشہ اس بات کے مشتاق رہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو راضی رکھیں اور طلب نصیحت یے ان سے مراسلت رکھیں۔
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا دور خلافت ۲۰ سال پر مشتمل تھا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کے دور حکومت میں ۱۸ سال بسر کیے اور ان کے حکومت کے خاتمے سے ۲ سال پہلے سن ۵۸ ھجری میں رحلت فرما گئیں۔ انکے سن وفات کے بارے میں اختلاف ہے۔ آپ رضی اللہ عنہا جنۃ البقیع میں دفن ہوئیں ۔ اہل مدینہ نے آپ رضی اللہ عنہا کی وفات کا بہت زیادہ سوگ منایا۔
باب دوم:
صفات حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ، ان کا علمی مرتبہ اور دعوت کے آثار
یہ باب تین فصلوں پر مشتمل
ہے۔
فصل اول: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خلقی اور اخلاقی صفات
ص ٧٦٢