عائشة أم المؤمنين موسوعة علمية عن حياتها وفضلها ومكانتها العلمية وعلاقتها بآل البيت — الصفحة ٧٦٠

٧٦٠ ملخص الكتاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے گھر میں انکی آغوش میں وفات پائی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا لعاب دہن مبارک ان کے لعاب سے ملایا۔ نبي صلى اللہ علیہ وسلم کی رحلت کے بعد مسلمانوں نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت پر اتفاق کیا اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اپنے حجرے میں ہی رہیں اس وقت انکے علمی جواهر واضح نہ ہوئے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے ان کو بہت صدمہ پہنچا تھا اور تمام مسلمان بھی مرتدین سے مصروف جنگ تھے ۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی الله عنہ امور شریعہ میں ان کی طرف رجوع کرتے تھے۔ اسی طرح دیگر ازواج نبي صلى الله علیہ وسلم اور عام مسلمان بھی آپ سے استفادہ کیا کرتے تھے۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے وصیت کی کہ وفات کے بعد انہیں نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے پہلو میں دفن کیا جائے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے علمی مقام و مرتبہ کا ظہور صحیح معنوں میں عہد عمر رضی اللہ عنہ میں ہوا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے آپ رضی اللہ عنہا سے انسانی زندگی کے متعلق مسائل کے بارے میں حصول علم کا بہت اهتمام کیا۔ حضرت عمر رضی الله عنہ ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مختلف علمی سوالات کیا کرتے اور تمام امهات المومنین کا بہت احترام کرتےاوران کے احوال سے با خبر رہتے تھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ان کا خصوصی تعلق تھا اسی لیے انہوں نے باقی امھات المومنین کے مقابلے میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا وظیفہ یہ کہتے ہوئے زیادہ کردیا کہ یہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہیں۔
ص ٧٦٠

النص مستخرج آليًّا من صور الكتاب، وقد يقع فيه خطأ.