ملخص الكتاب
صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی جب عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر چھ سال تھی۔ ہجرت کے بعد نو سال کی عمر میں ماہ شوال میں آپ رضی اللہ عنہا کی رخصتی ہوئی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک فرشتے نے مسلسل تین راتیں خواب میں ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی زیارت کرا کر بتایا کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مبارکہ ہیں۔
ام المومنين عائشہ رضی اللہ عنہا نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت میں آٹھ سال اور پانچ ماہ بسر کیے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت آپ رضی اللہ عنہا کی عمر اٹھارہ سال تھی، گویا آپ رضی اللہ عنہا اس وقت بالکل نوعمر لڑکی تھیں۔
آپ رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ دنیاوی آرام و آسائش کے بغیر ایک چھوٹے سے حجرہ میں زندگی بسر فرمائی، جہاں گھریلو استعمال کی چند چیزیں اور زندگی بسر کرنے کے لیے کھانے کا معمولی انتظام تھا۔ آپ رضی اللہ عنہا کی زندگی میں دو ماہ ایسے بھی گزرے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں بالکل آگ نہ جلی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے پانی اور کھجور سے گزارہ کیا۔لیکن یہ چیزیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آپ رضی اللہ عنہا کے لباس و زینت کے ظاهری اہتمام میں ہرگزرکاوٹ نہ بنیں۔ انہوں نے ہمیشہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق و آرام کا خیال رکھا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے رازوں کی امین رہیں۔ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلى الله علیہ وسلم کی مزاج شناس تھیں۔انہوں نے ہمیشہ آپ صلی اللہ علیہ
٧٥٨
ص ٧٥٨