عائشة أم المؤمنين موسوعة علمية عن حياتها وفضلها ومكانتها العلمية وعلاقتها بآل البيت — الصفحة ٧٥٦

٧٥٦ ملخص الكتاب یہ خصوصی اہتمام اس لیے ہے کہ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی ذات اقدس پراعتراضات اور آپکی تحقیر کرنا گویا دین اسلام پر اعتراض کرنا ہے، کیونکہ بہت سے احکامات ان روایات میں موجود ہیں جن کی راوی آپ رضی اللہ عنہا ہیں۔ جس طرح یہ حکم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جھٹلانا گویا اللہ کی تکذیب ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس بھی اسی حکم میں داخل ہے۔ منافقین کا طریقہ یہ تھا کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مبارکہ پر جھوٹے بهتان لگاتے اور کثرت سے اعتراضات کرتے ۔ اس لیے لازم تھا کہ ان اعتراضات کا جواب دیا جائے اور جو شبھات آپ رضی اللہ عنہا کی ذات اقدس پر اٹھائے گئے ہیں ان کا دفاع کیا جائے اور آپ کے فضائل ومناقب سامنے ئے جائیں یہی اس کتاب کی وجہ تصنیف ہے۔ یہ کتاب سات ابواب پر مشتمل ہے۔ باب اول: حيات ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا ۔ اس باب کی دو فصلیں ہیں۔ فصل اول: تعارف ام المومنین عا ئشہ رضی اللہ عنہا ان کا نام ونسب یہ ہے عائشة بنت ابی بکر الصدیق، اور ان کا اصلی نام عبد الله بن ابی قحافہ اور ان کا اصلی نام عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرة بن كعب بن لوی بن فهر بن مالک بن کنانة القرشية، التیمیۃ، المکیۃ، المدنیۃ۔ آپ رضی اللہ عنہا کی کنیت ام عبداللہ تھی ،جس سے آپ رضی اللہ عنہا کی
ص ٧٥٦

النص مستخرج آليًّا من صور الكتاب، وقد يقع فيه خطأ.