اردو
اردو ترجمہ
تلخيص كتاب ام المومنين عائشہ رضی الله عنها
کتاب ہذا ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے متعلق ایک علمی انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتی ہے۔ جس میں ام المومنین کی حیات مبارکہ کے تمام پہلووں پر بحث کے ساتھ ساتھ آپ کی تعریف و توصیف کی گئ ہے۔ ام المومنین عا ئشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل ،سیرت مبارکہ ، اخلاق واطوار اور عادات مبارکہ بیان کی گئ ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر اهل بیت سے آپ رضی اللہ عنہا کے تعلق مبارک اور نسبت خاص کا تذکرہ ہے۔ ام المومنین عائشہ رضی الله عنہا کی ذات بابرکات کے متعلق مختلف افتراءات و شبهات جو آپ رضی اللہ عنہا کی ذات اقدس کے گرد وضع کیے گئے۔ ہیں۔ نیز آپ رضی اللہ عنہا سے بغض و عناد اور آپ رضی اللہ عنہا پر سب وشتم کے متعلق احکام مذکور ہیں۔ علاوہ ازیں ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی تعریف میں مجمعوعہ قصائد بھی شامل ہیں۔ اس تلخیص میں اصل کتاب کے اھم موضوعات لیے گئے۔ ہیں اور عام مقاصد کی جانب اشارات ہیں۔ تفصیلات اصل کتاب میں مذکور ہیں۔ جو مختلف دلائل نقول اور آحادیث کی تخریج کے ساتھ مرقوم ہیں۔ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں اگر مفصل معلومات درکار ہوں تو اصل مسودہ کتاب کی طرف رجوع
کیا جا سکتا ہے۔
عام سوال یہ ہے کہ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی سیرت و فضائل اور
ان کے دفاع میں یہ کتاب لکھنے کا اہتمام کیوں کیا گیا ؟
Voo
ص ٧٥٥