سے شائع ہوں اور عصر حاضر کی ضروریات کو سامنے رکھ کر انکے حواشی کو ترتیب دیا جائے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی کاوش کو اپنی بارگاہ میں مقبول فرما ئیں اور اس طباعت جدیدہ کو طلباء اور علماء کے لئے نفع عام کا ذریعہ بنادیں۔ آمین ۱۴۲۷۱۳/۵ھ
حضرت مولانا عبد الرؤوف غزنوی صاحب مدظلہ العالی
جامعۃ العلوم الاسلامیہ، علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی
ماشاء اللہ آپ حضرات نے صحیح معنوں میں اچھی محنت کی ہے ، طباعت اچھی اور دلکش ہے تیج پ بھی محنت کی گئی ہے، احادیث و آثار کی تخریج سے تو دل کافی خوش ہوا، کتاب کے آخر میں اطراف احادیث کی فہرست سونے پر سہا گا ہے، املاء کا خیال اور اس کے قواعد کا اہتمام پرانے نسخوں میں نہیں رہا ہے اور نہ ہی علامات ترقیم کا کوئی خیال رہا ہے آپ نے ان دونوں کی رعایت کر کے پڑھنے والوں کیلئے کافی سہولت کا سامان مہیا کر دیا ہے اسی طرح مشکل الفاظ پر اعراب لگا کر آپ نے پڑھنے والوں
کیلئے مزید سہولت فراہم کر دی ہے۔ ۱۴۲۷۱۴/۲۳ھ
ڈاکٹر حضرت مولانا شیر علی شاہ صاحب مدظلہ العالی دار العلوم، اکوڑہ خٹک سرحد
فقرت عيناي وثلج صدري برويتها فى ثوب جديد وصورة رائعة محفوفة بالميزات الفريدة والمحاسن العديدة، تجذب النواظر، وتسرًا الخواطر، فجزى الله القائمين على شئون مكتبة البشرى احسن ما يجازي عباده المحسنين ووفقهم لطبع المصادر الأخرى طبعة مزدهرة بهذه الخصائص النيرة إنه ولي التوفيق وهو المستعان وعليه التكلان. ۱۴۲۷/۴/۳ھ
حضرت مولانا مفتی عبدالستار رحمہ اللہ جامعہ خیر المدارس۔ ملتان
الھدایہ کا نسخہ بہت پسند آیا، ادارہ کی یہ کاوش لائق تحسین اور باعث صد تبریک ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ادارہ کی اس سعی جمیل کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور دنیوی اور اُخروی ترقیات سے نوازے اور اہلِ ادارہ کو اخلاص اور تقویٰ کے ساتھ خدمت دین کے لئے قبول رکھے۔ آمین ۱۴۲۷۱۴۱۷ھ
الجزء 1 — ص ٤