الهداية شرح بداية المبتدي - المرغيناني - ط البشرى 01-08 — الصفحة ٣

بسم اللہ الرحمن الرحیم تاثرات علمائے عظام (اقتباسات) حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب مدظلہ العالی دار العلوم کراچی آنجناب کا گراں قدر عطیہ "الهداية المجلد الاول مل کر باعث مسرت ہوا۔ جس خوبصورت اور دیدہ زیب انداز میں اس کتاب کو شائع کیا گیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ اور یہ اشاعت جن خصوصیات پر مشتمل ہے ان کی فہرست دیکھ کر بھی مسرت ہوئی۔ اللہ تعالیٰ اسے طلبہ اور اہل علم کے لئے زیادہ سے زیادہ نافع بنائے۔ آمین۔ اور اس کی تیاری میں آپ نے اور آپ کے رفقاء نے جو محنت شاقہ استعمال کی ہے اللہ تعالیٰ اس کی جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالی دار العلوم کراچی ھدایہ جلد اول کا نیا طبع شدہ نسخہ موصول ہوا۔ ماشاء اللہ خوب ہے۔ اس نسخہ کی تیاری پر جو محنت ہوئی ہے وہ قابل داد و مبارکباد ہے۔ سائز بھی نہایت موزوں ہے اور اس لحاظ سے اگر مدارس میں ھدایہ کا درس اس نسخے کی بنیاد پر ہوتو انشاء اللہ آسان اور مناسب رہے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ حضرات کی اس کاوش کو شرف قبول عطا فرما کر اسے علماء وطلبہ کیلئے نافع بنا ئیں ۔ آمین ثم آمین۔ حضرت مولانا مفتی عبدالرؤوف سکھروی صاحب مدظلہ العالی ۱۴۲۷/۳/۱۱ھ دار العلوم کراچی کتابت و طباعت کو دیکھ کر اور اس کی خصوصیات کو پڑھ کر دل خوش ہوا، ماشاء اللہ خوب کام کیا ہے، دل سے دعا ہے اللہ تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرما ئیں اور علماء اور طلباء کے لئے اس کو نافع بنا ئیں۔ آمین ۱۴۲۷۱۴/۵ھ حضرت مولانا مفتی محمود اشرف عثمانی صاحب مدظلہ العالی دار العلوم کراچی جتنی خوشی ہوئی بیان سے باہر ہے، بچپن سے دلی آرزو چلی آرہی ہے کہ درس نظامی کی کتب تہذیب و ترقیم کے ساتھ نئے انداز
الجزء 1 — ص ٣

النص مستخرج آليًّا من صور الكتاب، وقد يقع فيه خطأ.