مختصر سیرت علامہ ابن عابدین شامی
شارح در مختار
علامہ شامی کا اسم شریف محمد امین الدین ابن عابدین ہے اور 119ھ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کے زیر سر پرستی آپ کی نشو نما ہوئی۔ آپ کے والد تاجر تھے۔ اور بچپن میں قرآن کریم حفظ کر لیا تھلہ حفظ کے بعد والد نے ان کو تجارت کی تربیت کے لئے دکان پر اٹھانا شروع کیا۔ یہ وہاں بیٹھ کر بلند آواز سے تلاوت کرتے رہتے تھے۔ ایک دن بیٹھے ہوئے تلاوت کر رہے تھے کہ ایک اجنبی وہاں سے گزرا اٹھیں پڑھتے ہوئے دیکھا تو ان سے کہا تمہارا اس طرح پڑھنا دو جہ سے جائز نہیں ہے۔ اول تو اسلئے کہ یہ بازار ہے اور لوگ یہاں آپ کی تلاوت سن نہیں سکتے اور آپ کی وجھ سے وہ گناہ گار ہوں گے۔ جس کا گناہ آپ پر بھی ہو گا۔ اور دوسرے اس لئے کہ آپ کی تلاوت میں کافی غلطیاں ہیں۔ پر علامہ شامی اسی وقت دکان سے اٹھے اور اپنے زمانہ کے شیخ القراء شیخ سعید الحموی کے پاس پہنچ گئے اور ان سے قرآن اور تجوید سیکھنے کی درخواست کی۔ انھوں نے پڑھانا منظور فرمایا۔ اور آپ نے برائی ہی میں قرات اور تجوید کی اہم کتابیں الميدانيه ، الجزريه ، الشاطبيه زبانی یاد کرلی اور قرات اور تجوید میں ماہر ہو گئے۔ اس واقعہ سے علم کا چسکہ لگ چکا تھا۔ چنانچہ بعد میں تمام دینی علوم وقت کے بڑے بڑے اساتذہ سے حاصل کئے اور اللہ شافعی کی تعلیم بھی حاصل کی۔ اور فقہ شافعی کا منظوم رسالہ زید ابن رسلان بھی زبانی یاد کر لئے۔ اور اس کے بعد تصنیف و تالیف میں مشغول ہو گئے۔ اور چالیس سے زیادہ کتا بیں تالیف فرمائیں۔ آپ کا خصوصی موضوع ”فقہ حنفی تھا۔ اس لئے آپ کی زیادہ تر کتا ہیں فقہ حنفی پر ہیں۔ جن میں سے الدر المخمار کی شرح رد الختار جر فتاوی شامی کے نام سے مشہور ہیں۔ سب سے زیادہ جامع اور مفصل کتاب ہے اور بار وہیں صدی ہجری کے بعد تو حنفی مسلک کے مفتیوں کا سب سے بڑا انڈین گئی۔ اس لئے کہ فقہ حنفی کی تنقیح و تحقیق میں یہ کتاب بے نظیر ہے۔ اور اس میں علامہ شامی نے ایک ایک مسئلہ کی تحقیق میں بیسیوں کتابوں کی ورق گردانی فرمائی ہے۔ محض متاثرین کی نقل پر اعتماد کرنے کے بجائے اصل ماخذ کی طرف رجوع کر کے ہر مسئلہ کی تحقیق کی ہے۔ فقہ و فتاوی میں علامہ شامی اپنے دور کے سب سے بڑے مرجع تھے۔ عبادات و طاعات اور حسن اخلاق میں بھی آپ کا مرتبہ بہی بلند ہے۔ ہمیشہ باوضور ہے تھے۔ رمضان شریف میں ہر رات ایک قرآن کریم ختم کرنے کا معمول تھا۔ اپنی تجارت اپنے ایک شریک کے سپرد کر رکھی تھی۔ وہی آپ کا ذریعہ آمدنی تھا۔ اور آپ سلسلہ قادریہ سے تھے۔ اور خود علمی اور عملی کاموں میں مصروف رہے تھے۔ صدقات و خیرات میں بہت حصہ لیتے تھے۔ آپ کے علمی رعب سے حکام وقت بھی متاثر تھے۔ اگر کوئی قاضی خلاف شرع فیصلہ کر دیتا اور علامہ شامی اپنی فتوی میں اس فیصلہ کو خلاف شرع قرار دیتے تو قاضی کو اپنا فیصلہ بدلنا پڑتا تھا۔ علامہ شامی نے کل چون (۵۳) سال کی عمر پائی۔ اور ۱۳۵۲ھ میں وفات ہوئی۔ وفات سے تقریبا ہیں [۲۰ دن پہلے انھوں نے اپنی قبر کی جگہ خود منتخب کرلی تھی۔ کیونکہ اس جگہ در مختار کے مؤلف علامہ صنعتی مدفون تھے۔ علامہ شامی انھیں کے قریب دفن ہونا چاہے تھے۔ چنانچہ آپ کی وصیت کے مطابق وہیں پر آپ کی تدفین عمل میں آئی۔ رحمه الله رحمة واسعة آپ کی والدہ آپ کے وفات کے وقت زندہ تھیں اور مزید دو سال زندہ رہیں۔ وہ نہایت خدار سیدہ خاتون تھیں۔ جن کا سلسلہ نسب مشہور محدث علامہ دلا دی سے ملتا ہے۔ اپنے لائق بیٹے کے انتقال پر نادان صورتوں کی طرح انھوں نے کوئی ایسی حرکت نہیں کیں جب تک زندہ ر ہیں اس جمعہ سے اس جمعہ تک ہر ہفتہ ایک لاکھ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر اپنے محبوب لیٹے کو ایصال ثواب کرتی رہیں۔ آپ کی والدہ محترمہ کا یہ عمل قوم وملت کیلئے ایک بھتر نمونہ ہے۔ کہ اپنے صاحبزادہ کے ایصال ثواب کے لئے ہر ہفتہ میں ایک لاکھ مرتبہ سورہ اخلاص کی تلاوت کیا کرتی تھیں۔ یہ بیچ ہے کہ دنیا سے گزر جانے کے بعد ہر آدمی نیکی کا سب سے زیادہ محتاج اور ضرورت مند رہتا ہے۔ اس لئے ماں باپ اپنی اولاد کے لئے اور اولاد اپنے والدین اور خاندان اور تمام مسلمانوں کے لئے روزانہ کم از کم اس کا ہزارواں حصہ صرف پندره مرتبه سوره اخلاص شب وروز میں تلاوت کر کے ایصال ثواب کریں تو سب مرحومین کو بفضلہ تعالی پورا پورا اجر ملیگا۔ کسی کے ثواب میں کوئی کمی نہ ہو گی۔
رَبِّنَا اغْفِرْلَنَا وَلا خَوَانِنَا الَّذِيْنَ سَيَقُوْنَا بِالإِيْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلاً لِّلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَهُ وَفَ رَّحِيْم نوٹ : اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے السید محترم شعبان ابراہیم محمد البلوش الحعلی معظیم ولی دولۃ الامارات العربية المحمدہ کو جنھوں نے اس کتاب کی اشاعت فرمائی۔
وجعله في ميزان حسناته و بارك له في الدارين آمين
ص ٣