بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على خاتم الانبياء والمرسلين وعلى آله وصحبه اجمعين سب تعریف اور جملہ خوبیاں اس خدائے واحد کے لئے لائق و سزاوار ہے جس نے اپنی رحمت کا ملہ سے روز اول ہی سے ہم پر ہدایت کے ذریعہ احسان فرمایا اور محض اپنے فیض و عنایت کے ذریعہ ہم کو گمراہ ہونے اور بھنگنے سے کھالیا۔ اور درود و سلام ہو ہمارے آقا و مولا رحمۃ للعالمین خاتم الانبیاء والمرسلین حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جو گمر اہ سے بچانے والے ہیں اور آپ صلى الله عليه وسلم کی آل اظہار اصحاب اختیار پر جو احادیث شریفہ کو بیان کرنے اور اسکو سمجھنے والے ہیں۔ ان سب پر اس قدر ورود و سلام ہو جسکی نہ کوئی حد ہو اور نہ وہ کسی شمار
میں آسکے۔
اگر اللہ سبحانہ
و
اما بعد : زیر نظر رساله رسم المفتي علامه ابن عابدین شامی کی تالیف ہے۔ جو اصول اقتداء میں ہے۔ تمام عالم اسلام میں معتبر و متداول اور دارس و جامعات اسلامیہ کے نصاب میں داخل ہے۔ خصوصاً مرحلہ شخص اور کامل فی اللہ میں پڑھایا جاتا ہے۔ علامہ ابن عابدین شامی کی عظیم المرتبت شخصیت علمی دنیا میں شمس جہاں کی طرح فیض رساں ہے۔ اور تاقیامت امت میں آپ کا یہ فیض جاری و ساری رہیگا۔ آپ صاحب تصانیف کثیرہ ہیں۔ علمی دنیا میں پھیلی ہوئی آپ کی چالیس سے زیادہ کرتا ہیں ہیں۔ مگر آپ کے اس رسالے رسم المفتی کی اہمیت و ضرورت کے پیش نظر مرکز توعیۃ الفقہ الاسلامی نے اسکی طباعت کی ہے۔ اور ایک فقہ حنفی کی درسی کتاب مختصر قدوری بھی شائع ہوگی۔ چونکہ مرکز تو عید اللہ الا سلامی حیدر آباد کا ایک ہی مقصد ہے وہ یہ کہ تحفظ فقه المد اربعه ہو اس میں کسی مذہب کی کوئی تخصیص نہیں ہے۔ چنانچہ مرکز نے سال گزشتہ روزے سے متعلق ایک رسالہ نام "رسالة الصيام على المذاهب الاربعه شائع کر کے اپنے مقصد کا آغاز کیا ہے۔ اب تک مرکز سے فقہ شافعی کی جو کتب شائع کی گئی ہیں وہ اس لئے کہ ہمارے ملک میں شوافع لاکھوں کی تعداد میں ہیں مگر انھیں درسی کتب بازار میں بھی دستیاب نہیں ہیں انھی اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے مزید چند کتابیں شائع کی جائینگی۔ پھر ایک معرکة الآرام فقہ کی مشہور کتاب "رحمة الامة في اختلاف الائمة جوائمہ اربعہ کے جملہ ابواب پر مشتمل ہے۔ تعالی کو منظور ہو تو شائع کر کے ان کار تعین ( طلبہ ) ہی کو بلا معاوضہ دی جائینگی۔ جبکہ وہ اپنے مادر علمی کو الوداع کہہ کر اپنے وطن کو واپس لوٹ جاتے ہیں۔ تا کہ وہ خود بھی دوسرے ائمہ کے مسائل سے واقف ہو کر دیگر معیدین کو بھی ان کے مسائل بتلا سکیں اللہ تبارک و تعالی سے قوی امید ہے کہ یہ مرکز اپنے منشا و مقصد کو پورا کر کے اپنے نشانہ کو پالنے گا۔ بیشک اللہ تعالی ہی بہترین مددگار اور کار ساز ہے۔ عرض واقعی : بی حقیقت ہے کہ ساری دنیا کے مسلمانوں میں حنفیوں کی تعداد ساٹھ فی صد ہے۔ اور چالیس فی صد میں سب ہی شریک ہے۔ ہر زمانے میں جیادی و ضروری مسائل جن کا جانتا ہر مسلمان پر فرض ہے اکثریت ان بسیاری مسائل سے مطلق واقف نہیں ہے۔ عصر حاضر میں تو دین سے بے توجہی اور بڑھ گئی ہے۔ اس لئے آئے دن ائمہ مجتھدین اور فقہ پر رکیک حملے اور بے جا اعتراضات کئے جارہے ہیں۔ جو اہل علم سے مخفی نہیں۔ اب اہل علم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اعتراضات کے جوابات دینے کے بجائے اہل خیر کو توجہ دلا کر ایک مختصر و جامع رسالہ جو فقہ حنفی کے ضروری مسائل پر مشتمل ہو جو پی اس صفحات سے کم میں شائع ہو سکتا ہے۔ اس رسالہ کو اردو کے علاوہ ہر ریاست کی زبان میں شائع کر کے شہر کی ہر مسجد کے صباحیه و مسائیہ مدارس میں اور خاص کر کا جس کے طلبہ کے لئے انگلش میں شائع کر کے تقسیم کریں۔ اس رسالہ کے آخری صفحہ پر حضرت امام اعظم رحمہ اللہ کی مختصر سیرت جس میں آپ کی جلالت علمی نمایاں طور پر ظاہر ہو ضرور شریک رہے جیسا کہ ہم نے اپنے اردور سالے فقہ شافعیہ کے آخر میں امام شافعی کی مختصر سیر لکھی ہے اور ایک مفصل سیرة الشافعی" شائع کر کے آخر میں تینوں ائمہ کرام کی پاکیزہ زندگی کے مختصر حالات کو بھی جمع کیا ہے۔ مخفی مباد کہ آدمی کو اس زندگی اور آخرت میں سر فروتی و کامیابی کے لئے فائدہ دینے والا علم دین ہی ہے۔ اور اس علم کو درس و تدریس اور اسکی نشر و اشاعت ہی سے قائم و باقی رکھا جا سکتا ہے۔ ہر گھر میں علم دین کو پہنچانے سے بڑھکر اور کیا نیکی ہو سکتی ہے۔ یہی علم نافع و صدقہ جاریہ ہے۔ ویسے بھی امت کا ہر شخص حتی المقدور اس راہ میں دامے درمے خرچ کر کے اپنے دامن کو حسنات سے بھر سکتا ہے۔ صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لئے
"
اور اس حقیقت کی میچ ترجمانی حضرت شیخ فرید الدین عطار نیشاپوری قدس سرہ العزیز کی کتاب منطق الطیر کے اس شعر میں۔ آنچه داری صرف کن در راه لو لن تنالو البر حتى تُنفِقُوا
ص ٢