صورة خبر الجريدة
بس کی ٹکر سے کار میں سوار دلہن سمیت پانچ افراد جاں بحق دولہا اور اسکا دوست شدید زخمی بس کی فکر سے کار قلا بازیاں کھاتے ہوئے دور جاگرمی مظفر آباد (نامہ نگار ) باراتیوں کی کار اور مسافریس کے درمیان
ہولناک تصادم کے نتیجے میں دلن سمیت پانچ افراد جاں بھی اور دولہا اور اس کا دوست شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں سرور شہید ہسپتال میں
طبی امداد دی جارہی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں دلہن کے علاوہ دولہا کا باپ عبدالرزاق چیئرمین یونین کونسل چک نمبر 518 ڈی اے ان کی اہلیہ ایک بینی اور دلہن کے ساتھ آنے والی ایک خاتون شال
ہیں۔ یہ افسوسناک حادثہ سہ پہر تین بجے میانوالی روڈ پر اڈہ محمد والا کے قریب پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق عبد الرزاق اپنے بیٹے کی شادی کر کے بارات لے کر واپس گھر چک نمبر 518 آ رہا تھا کہ اڈہ محمد والا کے نزدیک کراچی سے پنڈی جانے والی ایک مسافر بس بے قابو ہو کر کارے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار تلا بازیں کھاتی ہوئی دور باگری اور نئی نویلی دلن اور دیگر چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ دولہا اور اسکے دوست کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ بس کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے پولیس نے زیر دفعہ 320 قصاص و دیت مقدمہ درج کر کے بس قبضہ میں لے لی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر مسٹر شاہد اللہ بیگ اور ایس پی چودھری گل اصغر فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ آخری اطلاعات کے مطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
■‒‒‒‒‒‒‒‒‒‒‒■ |---- ||‒‒‒‒‒‒‒‒‒ |----- |----- ||--■ -------■■ │ELLID | FL¶ØK ...............NG
(99)
الكتاب — ص ٦٩