بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله الذي هدانا لهذا وما كنا لنهتدي لولا ان هدانا الله تمام تعریف اللہ کے لئے سزاوار ہے جس نے ہم کو اس کی ہدایت دی اور ہم ہدایت نہ پاتے اگر اللہ سبحانہ تعالیٰ ہمیں ہدایت نہ دیا ہوتا) اور بیشمار درود اور بے حد سلام۔ اس رسول خیر الانام۔ سرور کائنات۔ فخر موجودات۔ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم پر ہو ۔ نیز آپ کے آل اظہار اور اصحاب ابرار پر بھی جب تک عرش بر میں محور پر اپنے آسمانوں میں دائم و قائم رہے۔ اما بعد ! یہ ایک حقیقت ہے کہ انسانی زندگی کا نام حرکت و عمل ہے ۔ اور انسان اپنے شب و روز کے ہر عمل میں اللہ کی ہدایت کا محتاج ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کی ہدایت کے لئے قرآن مجید کو نازل فرمایا اور حضور علیہ والہ الصلوۃ والسلام نے حدیث شریف میں اس کی جو وضاحت اور شرح فرمائی ہے اس کا خلاصہ فقہ ہے۔ فقہا کرام نے قرآن وحدیث سے اس فقہ کو مدون کیا۔ یوں تو بہت سے فقہاء کرام آئے مگر صرف چار ائمہ کرام کی فقہ کو اللہ تعالیٰ نے دوام عطا فرمایا۔ اور ساری دنیا میں ان ہی چار ائمہ کرام کی فقہ رائج و نافذ ہیں اور اس پر عمل کرنے والے اهل السنة والجماعة کہلاتے ہیں۔ یہ فقہ انسانی ہر ضرورت میں خدائی رہنمائی ہے انسان اپنی ہر سانس میں اس کا محتاج ہے ، اس لئے علماء کرام نے ہمیشہ اس جانب خاص توجہ فرمائی۔ اور کئی ایک بڑی چھوٹی کتابیں لکھی گئیں جس میں چاروں ائمہ کے مسائل کو ایک جگہ جمع بھی کیا گیا۔ ان ہی کتابوں میں ایک چھوٹار سالہ بنام رسالة الصيام على المذاهب الاربعة جس كووزارة الشئون الاسلامية والاوقاف دولة الامارات العربية المتحدة کی جانب سے شائع کر کے ہزاروں کی تعداد میں تقسیم کیا تھا۔ پتہ نہیں بعد میں اور کتنی بار شائع ہوا ہو گا۔ ایسا مختصر و جامع رسالہ جو روزوں سے متعلق تمام مسائل مشتمل ہو۔ عرفی یا اردو میں نظر سے نہیں گزرا۔ گویا دریا کو کوزہ میں سمودیا گیا ہے۔ جس کو میں نے لوائل ۱۹۷۶ء یعنی ۲۵ سال قبل جب ابو ظہبی سے واپس وطن لوٹا تو وہاں سے دیگر کتب کے علاوہ یہ عربی رسالہ بھی ساتھ لایا۔ اور اس کی اہمیت اور ضرورت کے پیش نظر میں نے حضرت علامہ مولانا مفتی محمد عبد الحمید صاحب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ و امیر ملت اسلامیہ (حیدر آباد) سے درخواست کی کہ برائے افادہ عام اس کا اردو ترجمہ فرمادیں تو علامہ محترم علیہ الرحمہ نے اپنی گوناگوں مصروفیات کے باوجود اواخر شعبان ۹۶ سواھ کو صرف پانچ دن میں حمایت سلیس ترجمہ کیا رحمہ اللہ رحمۃ واسعہ ۔ میں نے ساتھ ہی ساتھ اسی ماہ رمضان المبارک ۱۳۹۶ھ میں اس رسالہ کو شائع کر دیا۔ اس رسالہ کا متن مذهب لام مالک پر ہے اور حاشیہ میں تین ائمہ کرام۔ حنفی ، شافعی اور جلیلی کے اجتہادی مسائل تفصیل سے بیان کئے گئے ہیں۔ اس رسالہ کو اردو میں پھر دوبارہ
شائع کیا گیا تھا۔ میرے دو صاحبزادے عزیزم حسن عزان الجابری ( حال مقیم ابو ظبي) دوسرے فرزند محمد عزان الجابری (حیدر آباد) نے فرمایا کہ جس طرح ترجمہ سے اردو دان حضرات کو فائدہ پہنچا۔ اسی طرح اس اصل عربی رسالة الصیام کو بھی شائع کیا جائے تو ہندوستان کے جامعات دینیہ عربیہ کے اساتذہ کرام و طلبہ بھی اس رسالے سے مستفید ہو سکیں گے۔ چوں کہ یہ رسالہ مرکز کے مقصد کے عین مطابق ہے اور ماہ رمضان کی مناسبت سے موزوں بھی پھر تو انھوں نے اپنے جانب سے یہ رسالہ شائع کروا کر مرکز تو عیتہ الفقہ الاسلامی کے حوالہ کیا فجز اھما اللہ الخیر الجزاء - انشاء اللہ اسی ماہ شعبان ۱۴۲۱ھ تک یہ رسالہ جامعات و مدارس کو روانہ کیا جائیگا تاکہ دینی جامعات کے اساتذہ و طلبہ اس سے مستفید ہو کر عوام تک ان مسائل کو پہنچا سکیں۔
ہم نے تین سال قبل تحفظ فقہ کے لئے ایک ادارہ بنام مرکز توعیۃ الفقہ الاسلامی۔ حیدر آباد قائم کیا اور اس قلیل عرصہ میں مرکز سے فقہ شافعیہ کے ایسے قدیم درسی کتب جو بازار میں دستیاب نہیں ہیں (۱) متن سفينة النجاة (۲) الورقات امام الحرمين الجويني (۳) شرح الورقات الامام جلال الدين المحلى (۴) متن قاضی ابی شجاع (۵) الدر الثمين فى اصول الشريعة و فروع الدين (۶) عمدة السالك وعدة الناسك اور
اردو کتب و غیره
اہل خیر حضرات کے تعاون سے شائع کرواکر ۔ ملیبار - کیر الا۔ کلیان - کو کن۔ اور شمالی ہند کی بڑی جامعات دینیہ عربیہ کے شافعی
طلبہ اور اسلامی لا ئبر ریز کو مرکز کی جانب سے مفت روانہ کی جاچکی ہیں۔ اور انشاء اللہ آئندہ بھی روانہ کی جائیں گی۔
۱۳؍ رجب المرجب ۱۴۲۱ه مدیر عزان بن عبود جابر کی حیدر آباد الهند
ص ٢