تاريخ المدينة المنورة - قسم المساجد (بالعربية والأردية والإنجليزية) — الصفحة ٦

الله الرحمن الرحيم الحمد لله رب العالمین ، والصلاة والسلام على خاتم الانبیاء والمرسلين ، وعلى آله وأصحابه وأتباعه إلى یوم الدین رضی اللہ عنہم اجمعین ، اما بعد : نبی رحمت صلى الله عليه وسلم نے مدینہ منورہ کو ہجرت کیلئے منتخب فرمایا، اپنی دعوت کا مرکز بنایا، اسے اپنا حرم قرار دیا، اس کیلئے برکت کی دعا مانگی ، زندگی کے آخری دس سال یہاں گزارے ، آپ صلى الله عليه وسلم کی قبر مبارک نہیں ہے . اس شہر میں فوت ہونے والے کو اپنی شفاعت کی خوشخبری دی، ایمان سمٹ کر یہیں آئیگا، دجال یہاں داخل نہ ہو سکےگا اور طاعون کی بیماری اسمیں نہ پھیلے گی ، یہ شہر آنکھوں کا نور ہے ، دلوں کا سرور ہے ، جہاں ہر قدم جائے عبرت ہے ، اسکے اہم مقامات میں مسجد نبوی شریف مسجد قباء مسجد جمعہ اور تمام وہ مسجد میں ہیں جہاں آپ صلى الله عليه وسلم کے پیارے صحابہ نے نمازیں ادا کیں ، ان مقامات سے اسلامی یاد میں وابستہ ہیں ، اہل نظر کو یہاں آیات و احادیث کی تشریح، غزوات کی تاریخ اور معجزات کی تفصیل ملتی ہے ، انصاری قبائل کی جگہوں کا تعین ہوتا ہے ۔ یہاں فکری معلومات اور مشاہداتی مطالعہ کا باہمی ربط چودہ صدیوں سے جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شاہ فہد نے مدینہ منورہ میں تاریخی اہمیت کی حامل مساجد کی نئی تعمیر و توسیع اور مرمت کا خصوصی حکم دیا ، تاکہ امت اسلامیہ میں موجودہ دور کی عظمت اور اسکے تابناک ماضی کی یاد تازہ ہو سکے۔ زیر نظر کتاب میں انہی مساجد کی بعض تصاویر اور انکا تعارف عربی اردو اور انگریزی میں پیش کیا گیا ہے ، جو اپنی نوعیت کی پہلی کوشش ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اِس عاجزانہ محنت کو شرف قبولیت سے نوازے . آمین۔ محمد الیاس عبد الغنی
ص ٦

النص مستخرج آليًّا من صور الكتاب، وقد يقع فيه خطأ.